سوال نامہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ان سوالات کی فہرست جن کے جوابات مطلوب ہوں، سوالات کی فہرست جو کسی مسئلے کے متعلق رائے عامہ معلوم کرنے کے لیے مرتب کیے گئے ہوں۔ "صوبۂ پنجاب میں بھی سوالنامہ جاری کیا گیا۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور، فروری، ٢٥ )

اشتقاق

عربی سے مشتق اسم 'سوال' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'نامہ' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٥٩ء کو "خطوطِ عبدالحق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر